’’بابا جی پہلے بھی تھپڑ مارتے اور گالیاں دیتے تھے ،ْ ہم سمجھتے تھے کہ وہ جلال میں ہیں

سرگودھا میں درگاہ پر گدی نشین کے تشدد سے زخمی افراد کا انکشاف

اتوار 2 اپریل 2017 19:11

’’بابا جی پہلے بھی تھپڑ مارتے اور گالیاں دیتے تھے ،ْ ہم سمجھتے تھے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) درگاہ علی محمد گجر پر گدی نشین کے تشدد سے زخمی ہونے والے زائرین نے انکشاف کیا ہے کہ بابا جی پہلے بھی اکثر مریدوں کو تھپڑ مارتے اور گالیاں دیتے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے چک 95شمالی میں درگاہ علی محمد گجر پر گزشتہ رات گدی نشین عبدالوحید کے تشدد سے زخمی ہو کر سول ہسپتال میں زیر علاج زائرین نے بتایا کہ ’’ بابا جی پہلے بھی اکثر تھپڑ مارتے تھے توہم لوگ سمجھتے تھے کہ جلال میں ہیں ‘‘۔

زخمی نوجوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’بابا جی جلال میں ہوتے تھے تو گالیاں بھی دیتے تھے اور بابا جی کے بچے ہمارے پاس ہوتے اور کہتے تھے تم لوگ انہیں زہر دیتے ہو‘‘۔زخمیوں کے مطابق انہیں کچھ پتا نہیں چلا کہ اچانک ان کے ساتھ کیا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :