دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا ،ْ زعیم قادری

اتوار 2 اپریل 2017 19:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا ہے کہ دربار مقامی لوگوں کی ملکیت ہے ،سرگودھا واقعہ کو سیکورٹی لیپس نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں زعیم قادری نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ 20افراد کو 8سے 10گھنٹوں میں قتل کیا ،عبدالوحید کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر چلے گئے،اس کا دوسرے فریق سے تنازع تھا ۔انہوں نے کہا کہ دربارمحکمہ اوقاف اورپنجاب حکومت کے زیرانتظام نہیں،پولیس کو جب اطلاع ملی تو وہ 20منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے محکمہ اوقاف کیزیرانتظام 552 دربارہیں، جعلی عاملوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :