بھارتی ریاست کیرالہ میں 90سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والا23سالہ نوجوان گرفتار ،ْاعتراف جرم کر لیا

اتوار 2 اپریل 2017 19:40

بھارتی ریاست کیرالہ میں 90سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والا23سالہ نوجوان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) بھارتی نوجوان نے درندگی کی انہتا کر دی ، پولیس نے 90سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 23سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں پولیس نے 90سالہ معمر خاتون کے ساتھ بدفعلی کرنے پر گریش نامی23سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 90سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی تاہم خاتون کی بیٹی دیوی مندر کے میلے پر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے تنہائی کا فائدہ اٹھا کر بزرگ خاتون کو اپنی حوس کی بھینٹ چڑھا یا اور فرار ہو گیاتاہم فرار ہوتے وقت اس کا موبائل فون خاتون کے گھر میں ہی گر گیا جس سے ملزم کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد خاتون کی حالت غیر تھی اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھی تاہم اس کی بیٹی نے گھر پہنچنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، معمر خاتون کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق موبائل فون ملنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ایک دوست کو دے رکھا تھا جس پر اسے بھی گرفتار کیا گیا مگر یہ بات سامنے آئی کہ وہ بے قصور ہے اور جرم گریش نے ہی کیا ہے جس نے بعد میں اعتراف جرم بھی کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :