تھانہ گوجرخان پولیس کی فرض شناسی

23سال قبل وفات پانیوالے شخص کے خلافمبینہ طور پر زمین پر قبضے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ در ج کرلیا مدعی نے ایف آئی آر میں غلط نام کے اندراج کو پولیس اور کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا

اتوار 2 اپریل 2017 20:30

تھانہ گوجرخان پولیس  کی فرض شناسی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2017ء) تھانہ گوجرخان پولیس نے انصاف کی فراہمی کے لئے فرض شناسی کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر 23سال قبل وفات پانے والے شخص کے خلاف زمین پر قبضے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا 19مارچ2017کو درج مقدمہ میں نامزد عابد حسین ولد رفاقت حسین نامی ملزم 1994میں وفات پا چکا ہے جبکہ مقدمہ کے مدعی نے ایف آئی آر میں غلط نام کے اندراج کو پولیس اور کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا اطلاعات کے مطابق کرم داد ولد جہانداد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں506(ii)/34ت پ کی دفعات کے تحت 19مارچ2017کو درج مقدمہ نمبر36کے مندرجات میں کرم دادوالد جہاندادساکن موہڑہ ڈریال داخلی تل خالصہ نے الزام عائد کیا ہے رفاقت حسین ولد ہاشم اور اس کے بیٹوں طاہر محمود اور عابد حسین ساکنان موہڑہ ڈریال داخلی تل خالصہ نے پہلے بھی ناجائز قبضہ میری اراضی پر کیا ہوا ہے مورخہ9اکتوبر2016کو صبح8بجے مسلح رائفل رپیٹر موقع پر آگئے اور میری ملکیتی اراضی خسرہ نمبر 1432پر گیٹ لگانے کی کوشش کی جب میں اور میرے بیٹے عمران نے انہیں منع کیا تو انہوں نے رائفل سے میرے بیٹے اور میری طرف فائر کرنے کی کوشش کی یہ کہ بعد ازاں ملزمان اپنے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور گیٹ بھی ساتھ لے گئے مگر ملزمان 9اکتوبر2016سے مسلسل دھمکیاں دیتے ہیں کہ مجھے اور میرے اہل و عیال کو جان سے مار دیں گے اور ہمیں گھر سے بھی نہ نکلنے دیتے ہیں اور ہمیں نظر بند رکھا ہوا ہے آج بمشکل تعزیت کے بہانے باہر نکلا ہوں استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تاہم اس ضمن میںملزم کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم عابد حسین1994میں وفات پا چکا ہے جبکہ محکمہ مال ہماری اراضی پر نشاندہی کر کے ہماری ملکیت کی رپورٹ جاری کر چکا ہے حالانکہ مدعی نے غلط بیانی کر کے جھوٹا مقدمہ درج کروای ہے ادھررابطہ کرنے پر مقدمہ کے مدعی کرم داد نے آن لائن کو بتایا کہ میری جانب سے دی گئی ابتدائی درخواست میں عابد حسین ولد رفاقت حسین کی جگہ بابر حسین ولد رفاقت حسین درج تھا شائید کمپیوٹر کی غلطی سے عابد حسین ولد رفاقت حسین درج ہو گیا ہے جس کا پتہ چلنے پر پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اس حوالے سے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹرنذر محمد نے بتایا کہ یہ مقدمہ ہائی کورٹ کے حکم پر درج ہوا تھا جو بے بنیاد ہونے کی وجہ سے یکم اپریل کو خارج بھی ہو چکا ہے البتہ اس میں نام کی درستگی کر کے عابد حسین کی جگہ بابر حسین کو ملزم نامزد کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :