بزرگ شہری کی”بدصورت“ کار پر خراش کیوں ڈالی؟ 100 پیلی گاڑیوں نے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکال دی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اپریل 2017 23:51

بزرگ شہری کی”بدصورت“ کار پر خراش کیوں ڈالی؟ 100 پیلی گاڑیوں نے اظہار ..

برطانیہ میں ایک شہری کی کار کو ماحول  کو بدصورت بنانے پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے جواب میں 100 پیلی گاڑیوں کے مالکان  ایک ریلی نکالنے کے لیے جمع ہوگئے۔ بیبوری، گلوسٹرشائر کے 84 سالہ بوڑھے شہری پیٹر میڈوکس نے اپنی پیلی واکسہال کورسا  گاڑی کو اپنے مکان کے سامنے پارک کیا ہوا تھا  کہ کسی نے اس پر کھرچ کر ”ہٹاؤ“ لکھ دیا۔

(جاری ہے)


علاقے کا دورہ کرنے والے سیاح بھی  پیٹر کی گاڑی سے متعلق شکایت کرتے رہتے تھے کہ وہ علاقے کے خوبصورت مناظر کو متاثر کرتی ہے۔


اس ریلی کا مقصد پیٹر سے اظہار یکجہتی کرنا اور اسے یہ بتانا تھا کہ پیلا رنگ برا نہیں ہوتا۔ ریلی میں پیلے رنگ کی وین، ہائی اینڈ سپورٹس کار، کلاسک کار اور دیگر گاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
اپنی حمایت میں کار ریلی کے انعقاد سے پیٹر بھی بہت خوش ہوا جبکہ اس سے پہلے وہ دوسرے رنگ کی گاڑی  خریدنے کی تیاری کر چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :