سجادہ نشین درگاہ اجمیرشریف کاگائے کا گوشت نہ کھانےکااعلان

ہمیں ہندوبرادری کےجذبات کااحترام کرناچاہیے،اوراس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے،سجادہ نشین درگاہ اجمیرشریف سیدزین العابدین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اپریل 2017 19:26

سجادہ نشین درگاہ اجمیرشریف کاگائے کا گوشت نہ کھانےکااعلان
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل2017ء): درگاہ اجمیرشریف کے سجادہ نشین سیدزین العابدین نے گائے کا گوشت نہ کھانے کااعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درگاہ اجمیرشریف کے سجادہ نشین نے کہا کہ گائےکوبھارت کا قومی جانورڈ کلیئرکرناچاہیے۔

(جاری ہے)

سجادہ نشین درگاہ اجمیرشریف نے کہا کہ ہمیں ہندوبرادری کے جذبات کااحترام کرنا چاہیے۔ اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  آج کے بعد میں اورمیرا خاندان گائےکاگوشت نہیں کھائیں گے۔