درگاہ اجمیرشریف کے سجادہ نشین نے گائے کا گوشت نہ کھانے کااعلان کردیا

مرکزی حکومت گائے کوقومی جانورڈکلیئرکرے،آج کے بعد میں اورمیرا خاندان گائیکاگوشت نہیں کھائیں گے،ہندوبرادری کے جذبات کااحترام کرناچاہیے،اس پرکوئی سمجھوتانہیں ہوناچاہیے،سیدزین العابدین

پیر 3 اپریل 2017 22:53

درگاہ اجمیرشریف کے سجادہ نشین نے گائے کا گوشت نہ کھانے کااعلان کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء)سجادہ نشین درگاہ اجمیرشریف زین العابدین علی خان نے گائے کا گوشت نہ کھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو گائے کوقومی جانورڈکلیئرکرناچاہیے،آج کے بعد میں اورمیرا خاندان گائیکاگوشت نہیں کھائیں گے،ہندوبرادری کے جذبات کااحترام کرناچاہیے،اس پرکوئی سمجھوتانہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق زین العابدین علی خان کا کہنا ہے کہ آج کے بعد میں اورمیرا خاندان گائیکاگوشت نہیں کھائیں گے،ہندوبرادری کے جذبات کااحترام کرناچاہیے،اس پرکوئی سمجھوتانہیں ہوناچاہیے۔انکا کہنا تھاکہ بھارت کی مرکزی حکومت گائے کوبھارت کاقومی جانورڈکلیئرکرے ۔