لاہور: ساندہ میں پتنگ بازی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 3 اپریل 2017 23:36

لاہور: ساندہ میں پتنگ بازی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ ساندہ میں پتنگ بازی کرنے والے ملزم شفیق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شیخ حماد نے پولیس کی نفری کے ہمراہ ملزم شفیق کے گھر چھاپہ مار کر سینکڑوں پتنگیں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شیخ حماد کا کہنا تھا کہ ملزمکے بارے میں پہلے بھی انکشافات ہوئے تھے مگر معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ یہ پتنگ سازی کہاں کرتا ہے۔

پولیس کی نفری کے ساتھ ملزم کے گھر چھاپہ مار کر سینکڑوں پتنگیں، چرخیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے موت کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم شفیق کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ مقں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ (وقاص)