کیسے ہو سکتا ہے سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو سنیٹر سعید غنی

پیر 3 اپریل 2017 23:40

کیسے ہو سکتا ہے  سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کااختیارہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا افسرتعینات کرے، افسران کی تعیناتی پرکسی جماعت کواعتراض کا حق نہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کی پالیسیاں الگ نہیں ہو سکتیں ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو اے ڈی خواجہ کے مزاج کا پتا تھا،اس کے باوجود ان کوتعینات کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کااختیارہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا افسرتعینات کرے، افسران کی تعیناتی پرکسی جماعت کواعتراض کا حق نہیں۔

متعلقہ عنوان :