پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزورسمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ چل جائے گا،زرداری

بھٹوازم کوختم کرنے کی سوچ رکھنے والے خودریزہ ریزہ ہوجائیںگے ،پارٹی اجلاس سے خطاب

پیر 3 اپریل 2017 23:40

پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزورسمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ چل جائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزورسمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ چل جائے گا،بھٹوازم کوختم کرنے کی سوچ رکھنے والے خودریزہ ریزہ ہوجائیںگے ،شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی سے قبل پارٹی کااجلاس آصف علی زدراری کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں عام انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاہے ،آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کوکمزوری سمجھنے والوں کوانتخابات میں پتہ لگ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھٹوازم ایک سوچ کانام ہے ،بھٹوازم کوختم کرنے کاسوچنے والے خودریزہ ریزہ ہوجائیں گے لیکن اس سوچ کوختم نہیں کرسکتے ،مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ملک کوایٹمی طاقت بھٹونے بنایا،بھٹوکوشہیدکرنیو الوں نے جمہوریت کے خلاف سازش کی ،ہم نے بھٹوکے مشن کوبرقراررکھااورجمہوریت کومضبوط کیا،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جانیں قربان کیں۔انہوںنے کہاکہ بے نظیربھٹونے کہاتھاکہ جمہوریت بہترین انتقام ہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :