Live Updates

تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی پیر 3 اپریل 2017 22:39

تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل2017ء) تحریک انصاف پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پر یہ پابندی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد نہیں کرتی تب تک اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ اور اسی باعث تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے پائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :