وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کا سندھ کے سابق گو ر نر ائیر ما ر شل دا ئو د پو تہ کے انتقا ل پر اظہا ر افسوس

پیر 3 اپریل 2017 23:45

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کا سندھ کے سابق گو ر نر ائیر ما ر شل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے سابق گورنر ائیر مارشل (ر) عظیم دائود پوتہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی گراں قدر خدما ت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

16 دسمبر 1955ء کو پا ک فضا ئیہ میں شمولیت اختیار کرنے والے اور 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ میں اپنی دلیرانہ خدمات انجام دینے والے ائیر مارشل اور سابق گورنر سندھ عظیم دائود پوتہ کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم ہیرو سے محروم ہوگیا۔

عظیم دائود پوتہ کی وفات سے پاکستان ایک جری پائلٹ، ٹاپ گن اور ایک با اصول شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ وہ بحیثیت گورنر 1999ء سے 2000ء تک گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور انتظامی طور پر انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجا ت کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :