محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کرنے کی ہدا یت

منگل 4 اپریل 2017 15:18

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اب جبکہ اگلے چند روز کے دوران گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہونے والا ہے لہٰذا کاشتکار اس موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیں اور بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کی جائے نیز کٹائی کے دوران تسلسل کے ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کی جانے والی محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں بھی توجہ سے سنی جائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے کہا کہ ابھی پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کی فصل پوری طرح پک کر تیار نہیںہوئی ہے اس لئے کاشتکار جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور فصل کی کٹائی اسی وقت شروع کی جائے جب وہ مکمل طور پر پک کر تیا ر ہو جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دیر تک کھیت میں نہ رکھا جائے نیز ذخیرہ کیلئے گودام کو ہوا دار رکھا جائے جس میں نمی کا تناسب 10فیصد ہو ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :