جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی شہری قتل

منگل 4 اپریل 2017 18:47

جوہانسبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی شہری قتل
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) جنوبی افریقہ کے شہر لینزیاسائوتھ(جوہانسبرگ ) میں پاکستانی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ستیانہ روڈکے رہائشی طارق محمود ولد محمد طفیل کو ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے طارق محمود کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان ہائی کمشنر نجم الثاقب سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ مقتول طارق کی نعش کو جلد از جلد پاکستان بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :