Live Updates

تحریک انصاف اس لیے میدان میں نکلی ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے،عارف علوی

اب تین نہیں بلکہ دو رنگ کا جھنڈاہی کراچی کا اصل وارث ہے ،کراچی کی تاریخ میں اگر کسی نے متحدہ کو للکارا ہے تو وہ تحریک انصاف ہے، تحریک انصاف کے رہنماعارف علوی ،فردوس شمیم،حلیم عادل شیخ کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 4 اپریل 2017 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا گلستان جوہر کراچی میں جلسہ عام ،ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی ،سینئر رہنما حلیم عادل شیخ ،کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی ،جے پرکاش اوکرانی ،ڈاکٹر مسرور سیال،ڈاکٹر نیاز شیخ ،علی میر جت ،عبدالرسول بلالی او ر دیگر رہنمائوں نے جلسے سے خطاب کیا ،جلسے میں مختلف سیاسی جمعتوں اورتنظیموں کے افراد نے چیئرمین عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس موقع پر کراچی کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے مرد وخواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ متحدہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ وہ دہشت گردوں کی جماعت ہے ،عوام کو اگر صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات چاہیے تو انہیں ان مفاد پرست حکمرانوں کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا، تحریک انصاف اس لیے میدان میں نکلی ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ،سندھ کا صوبہ وسائل سے مالا ہے مگر حکومت کی نااہلیوں کے باعث یہ مسائلتسان بنا ہوا ہے ،اگر ان لوگوں کا یہ حال رہاہے تو قوم بہت جلد دیکھے گی کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پیپلزپارٹی سندھ میں سے بھی ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم حکمرانوں کو یہ بات بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک کی عوام لاوارث نہیں ہے ہم کسی بھی حال میں غریب اور مساکین کے ساتھ زیادتیاں نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے تحریک انصاف کا جھنڈا ہوا میں لہراتے ہوئے کہاکہ اب تین نہیں بلکہ دو رنگ کا جھنڈاہی کراچی کا اصل وارث ہے قوم نے کراچی کے مفادات سے کھیلنے والی جماعتوں کو آزما لیاہے وہ ان نام جماعتوں کے نہاد لیڈروں کو بھی آزما چکے ہیں اور وہ یہ بات بھی جان چکے ہیں کہ اس وقت لیڈر ایک ہی اور وہ ہے عمران خان ،ان لوگوں نے اردو بولنے والوں سے ان کی شناخت تک چھین لی ہے ہزاروں نوجوانوں کاقتل عام کرنے والوںنے صرف نفرتوں کی بنیادوں کو رکھاہے ،کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کی تاریخ میں اگر کسی نے متحدہ کو للکارا ہے تو وہ تحریک انصاف ہے ،ہم وہ پاکستان بنانے جارہے ہیں جو ہر پاکستانی کاخواب ہے ،پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم اسے اس ملک پر قابض ریاستی دہشت گردوں سے آزاد کرواکر ہی دم لینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات