برطانوی میڈیا نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیخلاف مہم تیز کر دی

برطانوی ادارے کی دستاویزی فلم میں روس میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا

منگل 4 اپریل 2017 22:52

برطانوی میڈیا نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیخلاف مہم تیز کر دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) کیا اگلے سال روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کو تشدد کے واقعات سے خطرات درپیش ہیں برطانوی میڈیا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے خلاف مہم میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی روس کے دارالحکومت ماسکو میں فٹبال میچ کے اختتام پر شائقین میں میچ پڑگیا۔

(جاری ہے)

بپھرے تماشائیوں کے درمیان ہونے والی "دستی" لڑائی میں متعدد کی شامت آئی ، کئی تو زخمی ہوگئے۔

روسی پرستاروں کی جانب سے تشدد کے واقعات کوئی نئی بات نہیں،یورو کپ دو ہزار سولہ کے دوران روسی غنڈوں نے مار سے میں برطانوی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک ڈاکومنٹری بھی منظر عام پر آچکیہے جس میں روس میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔۔