امریکی صدر کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے ،ْ سرتاج عزیز

پاکستان بھارت سے مذاکرات اور اچھے تعلقات کا خواہشمند رہا ہے ،ْدنیا اپنے مسائل بیٹھ کر حل کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں ،ْانٹرویو

منگل 4 اپریل 2017 23:21

امریکی صدر کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے۔

مشیر خارجہ نے اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات اور اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیا اپنے مسائل بیٹھ کر حل کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں انہوںنے کہاکہ خطے میں استحکام، پاک بھارت تعلقات اور کشمیر سمیت بنیادی ایشوز سے وابستہ ہے۔