بھارت چینی مفادات کوبذریعہ دلائی لامہ ٹھیس پہنچانےکی کوشش نہ کرے،چین

مشرقی سرحدی علاقہ بھارت کےزیرانتظام ایک متنازع علاقہ ہے،بھارت مزید مسائل سے بچنے کیلئےحساس معاملات سےبازرہے،چین علاقائی خودمختاری کےتحفظ کیلیےتمام ضروری اقدامات کریگا۔وزارت خارجہ چین کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اپریل 2017 18:33

بھارت چینی مفادات کوبذریعہ دلائی لامہ ٹھیس پہنچانےکی کوشش نہ کرے،چین
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل2017ء) : چین نے بھارت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چینی مفادات کوبذریعہ دلائی لامہ ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کرے،مشرقی سرحدی علاقہ بھارت کے زیرانتظام ایک متنازع علاقہ ہے،بھارت حساس معاملات سےبازرہے جس سےمزید مسائل پیداہوں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ چین نے دلائی لامہ کے چین اوربھارت کے درمیان واقع مشرقی سرحدی علاقے کے دورے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت چینی مفادات کو بذریعہ دلائی لامہ ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کرے۔

چین علاقائی خودمختاری اورجائزحقوق کےتحفظ کیلیےتمام ضروری اقدامات کریگا۔انہوں نے کہا کہ مشرقی سرحدی علاقےپرچین کاموقف ہمیشہ بہت واضح رہا ہے۔ مشرقی سرحدی علاقہ بھارت کے زیرانتظام ایک متنازع علاقہ ہے۔ چین نے بھارت کوخبردار کیاہے کہ بھارت حساس معاملات سےبازرہے جس سےمزید مسائل پیداہوں۔

متعلقہ عنوان :