بھارت ،ْٹرک میں گائے لے جانے پر مسلمان قتل ،ْچھ زخمی ،ْ مقدمہ درج

راجھستان کے علاقے الوار کی شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پہلو خان پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا

بدھ 5 اپریل 2017 20:25

بھارت ،ْٹرک میں گائے لے جانے پر مسلمان قتل ،ْچھ زخمی ،ْ مقدمہ درج
الوار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے گائے کی ترسیل کرنے والا مسلمان شخص جاں بحق ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی ریاست راجھستان کے علاقے الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پہلو خان پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا۔

حملے سے زخمی ہونے والا پہلو خان دو روز تک زیرعلاج رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

الوار کے پولیس چیف راہول پرکاش کے مطابق حالیہ واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم دیگر زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں ہے ،ْ قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان شخص کے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم میں واضح ہوجائیگی ،ْہمیں اب تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی متعدد پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔راہول پرکاش نے کہا کہ متاثرہ شخص اور اس کے ساتھی اپنے آبائی علاقے ہریانہ واپس لوٹ رہے تھے جب ہجوم نے ان پر حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :