چنائی ناشری سرنگ کا واحد مقصدبھارتی قابض فوج کی کشمیر تک رسائی کو آسان بنانا ہے، آسیہ اندرابی

بدھ 5 اپریل 2017 20:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرسن آسیہ اندرابی نے چنانی ناشری سرنگ کو کشمیر کیلئے اقتصادی راہداری قرار دینے کے بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی سے کشمیریوں کی ہرگز بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کا واحد مقصد بھارتی قابض فوج کی کشمیر تک رسائی کو آسان بنانا ہے ۔

آسیہ اندرابی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںنریند مودی کی طرف سے سیاحت کے فروغ کے بیانات کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سیاحت کا 95 فیصد فائدہ بھارت کوہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گزر گیا ہے اوریہ شیخ عبداللہ کا زمانہ نہیں جب لوگ آنکھیں بند کر کے ان کی باتوں پر اعتبار کرلیتے تھے۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیر کی اقتصادیات کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برباد کر دیا گیا ہے اور بھارت کے زرخرید ایجنٹوں نے ہماری زراعت ، باغبانی اور کئی چھوٹی صنعتوں کو کہیں کا نہیں رہنے دیا ۔

انہوںنے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے جبکہ بھارتی صنعتی پالیسی کا مقبوضہ علاقے میں نفاذکا مقصد بھی کشمیری صنعت کاروں کو مفلوک الحال کر کے یہاں بھارتی صنعت کاروں کا راج قائم کرنا ہے ۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیریوں کا بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی کے سواکوئی کوئی اور مطالبہ نہیں ہے اور اس مقصد کے حصول تک وہ اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیںگی

متعلقہ عنوان :