کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیرحکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی داؤد محسود کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اپریل 2017 22:17

کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیرحکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی داؤد محسود ..
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2017ء) کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیرحکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی داؤد محسود کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ اورر انتہائی مطلوب دہشت گرد داؤد محسود کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ داؤد محسود کو افغانستان میں امریکی فورسز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ داؤد محسود کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیرحکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا اور ٹی ٹی پی کراچی کا امیر بھی رہ چکا تھا۔