دہشت گردوںکا کوئی دین ہے نہ مذہب،دہشتگرد صرف دہشتگردہے :شہبازشریف

پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے 20کروڑ پاکستانی متحد ہیں پاک دھرتی سے فسادیوں کے ناپاک وجودکو پاک کر کے دم لیں گی:وزیراعلیٰ کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

بدھ 5 اپریل 2017 23:21

دہشت گردوںکا کوئی دین ہے نہ مذہب،دہشتگرد صرف دہشتگردہے :شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوںکا کوئی دین ہے نہ مذہب۔دہشت گرد صرف دہشت گردہے اورجن کی کوئی جغرافیائی شناخت نہیں ۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے 20کروڑ پاکستانی متحد ہیں اوردہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کی وین کے قریب ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے اورہماری تمام تر ہمدریاں شہداء کے لواحقین اورزخمی افراد کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسورسے نمٹنے کیلئے قوم یکجان دوقالب ہے۔ایسے بزدلانہ حملے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ملکر پاکستان سے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کا صفایا کرنا ہے اورپاک دھرتی سے فسادیوں کے ناپاک وجودکو پاک کر کے دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بھی ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھر کردارادا کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی معین وٹو،اظہر قیوم ناہرہ،رکن پنجاب اسمبلی مہر فیاض،چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ مظہر قیوم ناہرہ اورسابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ شامل تھے ، صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔