ہنگامی پریس کانفرنس ; مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اپریل 2017 12:17

ہنگامی پریس کانفرنس ; مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اپریل 2017ء) : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی جس میں انہوں نے اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دبئی سیریز کے دوران کیا تھا۔

میں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میرا جو دل کرے گا میں وہی کروں گا ۔ بورڈ میں آنا ہے یا نہیں اس حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ البتہ کچھ عرصہ تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میرے کیرئیر کی آخری سیریز ہے۔

(جاری ہے)

آخری 6 ٹیسٹ ہماری ٹیم کی صلاحیت کو شو نہیں کر رہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز وننگ ٹریک پر آنے کے لیئے اچھا موقع ہے۔کیونکہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں کیرئیر اور سیریز کو اچھے نوٹ پر ختم کروں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر میں بہت مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میرا کرکٹ کا سفر بہت اچھا رہا اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔

میری جو بھی اچیومنٹس ہیں میں ان سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز دو فارمیٹ میں کپتانی کر رہا ہے بہتر یہی ہے کہ اسے سپورٹ کریں۔ کپتان کوئی بھی ہو کھلاڑیوں کو اسے سپورٹ کرنا چاہئیے۔ٹیم پر تنقید کی بجائے مثبت بات کرنی چاہئیے ۔کسی کو ٹیم کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں بہت سے میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015ءجیتنا میرا خواب تھا جو پورا نہیں ہو سکا۔بھارت سے سیریز ہوتی تو وہ بھی اچھا ہوتا۔مصباح کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کا سب سے اچھا وقت وہی تھا جب پاکستان نمبر ون بنا۔ سلیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا جواب سلیکٹرز ہی بہتر دے سکتے ہیں۔ تیاری اچھی ہے خواہش کے کہ کیرئیر اور سیریز کا اختتام اچھے نوٹ پر کروں ۔

متعلقہ عنوان :