آزادکشمیر میں تعلیمی مسائل کے خاتمہ کیلئے غیر ملکی اداروں سے تعاون حاصل کریں گے‘وزیر تعلیم

ترکی نے آٹھ اکتوبر کے زلزلہ کے بعد آزادکشمیر میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں جس پر حکومت ترکی اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

جمعرات 6 اپریل 2017 12:41

آزادکشمیر میں تعلیمی مسائل کے خاتمہ کیلئے غیر ملکی اداروں سے تعاون ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر تعلیمی نظام کی اصلاحات لاکر عوام کوبلا تخصیص میعار ی تعلیم کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھار ہی ہے آزادکشمیر میں تعلیمی مسائل کے خاتمہ کیلئے غیر ملکی اداروں سے تعاون حاصل کریں گے ترکی نے آٹھ اکتوبر کے زلزلہ کے بعد آزادکشمیر میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں جس پر حکومت ترکی اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں مظفرآباد شہر کے عوام ترکی سے دلی محبت رکھتے ہیں آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کی عمارات کی اپ گریڈیشن اور عملہ کی تربیت کیلئے وسائل فراہمی کیلئے تمام ادارے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارف فائونڈیشن ترکی کے ایشین کنٹری ڈائریکٹر مسٹر کوکلدگلی سے اپنے آفس چمبر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں زلزلہ کے بعد تعمیر نو اور دوران زلزلہ عوامی خدمات میں ترکی کے اداروں اور عوام نے بے پناہ کام کیا آزادکشمیر میں تعمیر نو کے حوالہ سے ترکی کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ترکی کے ادارے آزادکشمیر کے طلبا و طالبات کو سکالر شپ میں اضافہ کریں اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے ماضی کی طرح اپنا کردار ادا کریں تاکہ آزادکشمیر کے عوام میعاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ مارف فائونڈیشن تعلیم کی ترقی اور بہتری کیلئے کام کر رہی ہے آزادکشمیر میں بھی تعلیم کی بہتری کیلئے سماجی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ترکی اور کشمیری عوام کو قریب لانے کیلئے آزادکشمیر حکومت عملی اقدامات اٹھائے گی ملک میں ہونیوالی ترقی میں ترکی کی جانب سے بڑے منصوبوں میں تعاون سے عوام کو بہتر میعار زندگی میسر ہوا ہے اس تسلسل کو آزادکشمیر میں بھی بڑھانے کی ضرورت ہے ترکی کے سماجی ادارے آزادکشمیر کے عوام کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں -

متعلقہ عنوان :