بارشوں اور آندھی و طوفان نے حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تباہی ، کھڑی فصلیں اور چادر چھت مکان گرنے سے لاکھوں کا نقصان

جمعرات 6 اپریل 2017 16:58

بارشوں اور آندھی و طوفان نے حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تباہی ، کھڑی فصلیں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) شدید بارشوں اور آندھی و طوفان نے تحصیل حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تباہی پھیلا دی ہے، کھڑی فصلیں، چادر چھتیں اور حفاظتی دیواریں گرنے سے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں، پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹنے سے پانی کی فراہمی معطل ہے، اہلیان علاقہ نے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سمیت تحصیل حویلیاں اور ایبٹ آباد کے درجنوں دیہات میں شدید بارشوں اور آندھی و طوفان نے غریب لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کھیتوں میں کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہونے سے غریب کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے مختلف دیہات کا دورہ کر کے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصان کو قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے غریب لوگوں کی فوری امداد کی جائے تاکہ لوگ ان کے نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے۔