فیصل آباد: کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے ذریعے بتائی جانے والی موسمی پیشین گوئی توجہ سے سنیں،ترجمان نظامت زرعی اطلاعات

جمعرات 6 اپریل 2017 20:20

فیصل آباد: کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کٹائی، گہائی اور ترسیل کے دوران موثر منصوبہ بندی سے بھر پور پیداوار حاصل کریں۔ گندم کی کٹائی کے دوران الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے ذریعے بتائی جانے والی موسمی پیشین گوئی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں۔

بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی بند کردیں ۔

(جاری ہے)

بارش کا خطرہ ہوتو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹوں کا رخ اوپر کی طرف ہونا چاہیے ۔ کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے اردگرد پانی کے نکاس کا انتظام کریں۔ جہاں تک ممکن ہو کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے ۔

کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کی صورت میں بھوسے کی بہتر سنبھال کے لیے ویٹ سٹرا چاپر استعمال کریں ۔ذخیرہ کے لیے صاف اور ہوا دار گودام استعمال کریں۔ دانوں کو سٹور کرتے وقت ان میں نمی کاتناسب 10فیصد ہونا چاہیے ۔گوداموں میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کے محلول کا سپر ے کریں تاکہ ان میں موجود کیڑے تلف ہوجائیں۔