2060 تک دنیامیں مسلمانوں کی تعدادعیسائیوں کےبرابرہوجائےگی،پیوریسرچ سنٹر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اپریل 2017 19:12

2060 تک دنیامیں مسلمانوں کی تعدادعیسائیوں کےبرابرہوجائےگی،پیوریسرچ ..
امریکا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اپریل2017ء): امریکی تحقیقی ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ 2060 تک دنیا میں مسلمانوں کی تعدادعیسائیوں کے برابرہوجائیگی، امریکی تحقیقاتی ادارے پیو نے اپنے حالیہ سروے سے ایک رپورٹ تیارکی ہے۔ رپورٹ میں حقائق سامنے آئے ہیں کہ دنیا میں مختلف دیگرمذاہب کے ماننے والوں کی بجائے مسلمانوں میں شرح پیدائش کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

جس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پیو ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ 2060 میں مسلمانوں کی تعداد دنیا کی کل آبادی کا 31 فیصد ہوجائے گی۔ پیو ریسرچ سنٹر نے حالیہ رپورٹ دنیا کے مختلف ممالک میں مردم شماری، آبادی کے جائزوں اور شرح پیدائش واموات کےاعدادوشمارکے ڈھائی ہزار سے زائد نمونوں کی مدد سے مرتب کی تھی۔