امریکی صدر کی صاحبزادی نے والد کی متنازعہ پالیسیوں سے علیحدگی ظاہرکردی

جمعرات 6 اپریل 2017 20:59

امریکی صدر کی صاحبزادی نے والد کی متنازعہ پالیسیوں سے علیحدگی ظاہرکردی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے والد کی متنازعہ پالیسیوں سے علیحدگی ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے والد کی انتظامیہ ایک کامیاب انتظامیہ ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے مشیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو پہلا انٹرویو دیا۔ پالیسیوں سے اختلاف کے متعلق سوال پر ایوانکا نے کہا کہ ضروری نہیں احتجاج ہی کیا جائے۔ اپنی آواز سنانے کے ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ ایوانکا نے کہا کہ وہ اپنے والد کی پالیسیوں سے اختلاف بھی کرتی ہیں اور علیحدگی میں انتہائی خلوص سے اپنا موقف بتا دیتی ہیں۔