ڈیرہ غازیخان، کلاس نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول جاری

جمعرات 6 اپریل 2017 21:59

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے کلاس نہم میں داخلہ کیلئے شیڈول جاری کر دیاہے جس کے تحت بغیر لیٹ فیس آن لائن داخلہ 15مئی تک جبکہ بورڈ میں رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی 16سے 25مئی تک جمع کرائی جاسکے گی ․ 500روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ ، بنک فیس اور ڈیٹا انٹری 16سے 31مئی تک اور بورڈ میں رجسٹریشن ریٹرن کاپی یکم جون سے 10جون تک جمع کرائی جاسکے گی․ مزید معلومات کیلئے بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رجوع کیا جاسکتاہے ․ یہ بات سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے ․