پنجاب فوڈ اتھارٹی اور واسا ڈائریکٹر جنرلز ملاقات، سیمپل مہم کے نتائج پر بات چیت،بہتری کے لیے 15دن کی مہلت طے

مسائل کی سنگینی، مسائل زدہ علاقوں میںفلٹرزاور لائنوں کی تبدیلی کے متعلق بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل دن بعد دوبارہ سیمپلنگ، مقرر کرد وقت میں بہتری نہ آنے پر نتائج مفاد عامہ کے تحت مشتہر کر دیے جائیں گے۔ڈاکٹر شاہ زیب محفوظ طریقے سے خوراک بنانے ، بیچنے اورحفظان صحت کے اصولوں کے متعلق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آگاہی مہم پارلیمانی سیکرٹری بلدیات رمضان صدیق بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے چونگی امر سدھو کے دوکانداروں میں مفت فوڈ سیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں

جمعرات 6 اپریل 2017 23:32

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور واسا ڈائریکٹر جنرلز ملاقات، سیمپل مہم کے نتائج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے ، خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام ادارون کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹیکنیکل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکڑشاہ زیب حسنین اور 5اضلاع کے واسا ڈائریکٹر جنرلز کی ملاقات ہوئی اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے گزشتہ ماہ واسا کے پینے والے پینے کی سیمپل مہم کے نتائج کی روشنی میں مسائل کے حل اور بہتری کے لیے 15دن کی مہلت طے ہوئی۔

ملاقات میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،ملتان اور راولپنڈی کے واسا حکام شریک ہوئے۔گزشتہ سیمپل مہم کے نتائج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور واسا حکام کومختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے میعار اور سنگینی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹرٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے بتایا کہ مسائل والے علاقوں میںفلٹرزاور لائنوں کی تبدیلی کی ضرورت کے متعلق بھی واسا حکام کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔

عوامی اضطراب اور پریشانی کے پیش نظر گزشتہ نتائج مشتہر نا کرتے ہوئے واسا کو بہتری کے لیے 15دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 15دن کے وقفے کے بعد تمام علاقوں سے دوبارہ نمونے لییجائیں گے اور مقرر کرد وقت میں بہتری نا آئی تو پانی کے نتائج مفاد عامہ کے تحت مشتہر کر دیے جائیں گے ۔ خوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے وحدت روڈ کے دوکانداروں کے لیے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات رمضان صدیق بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ رشید نے چونگی امر سدھو کے دوکانداروں میں مفت فوڈسیفٹی کٹس بھی تقسیم کیں ۔دوکانداروں کو محفوظ طریقے سے خوراک بنانے اور بیچنے کے حوالے سے حفظان صحت کے اصولوں اور قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات رمضان صدیق بھٹی کا کہنا تھا کہ صحت مند غذا تیار کرنا ہی خوراک کے مسائل کا واحد حل ہے۔

دوکانداروں کو خوراک کے اجزاء اور انکے صحت پر اثرات کی مکمل آگاہی دینے سے خوراک کے میعار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔وزیر خوراک نے اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اورفوڈ اتھارٹی قوانین پرمکمل عمل درآمد کروانے کے لیے قوانین کی مکمل آگاہی دی جا رہی ہے، مفت کٹس کے علاوہ خوراک کے شعبہ سے منسلک افراد کے لیے مفت ورکشاپس، سیمینار، ٹرینگ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے، محفوظ خوراک کی تیاری اور فراہمی کی تربیت کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سکول آف ہائی جین اور بھی بنا رہے ہیں۔