شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںمشہور لوک شاعر محمد سومر چنہ کی کتاب کی رونمائی کی تقریب

جمعرات 6 اپریل 2017 23:38

سکھر۔ 6اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںمشہور لوک شاعر محمد سومر چنہ کی کتاب سخن سومر جا کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار نے کتاب کشائی کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت، تہذیب اور سیاست کی بقا زبان میں مضمر ہے۔

سندھ تہذیب کا مرکز ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ سندھی زبان و ادب کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی لوک شعرا نے ثقافت کے فروغ میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔ ان کی زبان سادہ اور کلام سمجھنے میں آسان ہے۔ لوک شاعر محمد سومر چنہ کا کام تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری سربراہ شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے کہا کہ لوک شعرا نے ثقافت، زبان اور ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

لوک شعرا لوک ادب کے امین ہیں۔ ڈاکٹر لاشاری نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسرڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں یہ پروگرام منعقد کیئے جارہے ہیں۔ مشہور شاعر محمد سومر چنہنے کہا کہ صوبہ سندھ کی مہمان نوازی ساری دنیا میں مشہور ہے۔ سندھ صوفیا کی سرزمین اور امن و استحکام کا گہوارا ہے۔ انہوں نے اشاعتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سعرا کی کتب زیادہ سے زیادہ شائع کریں۔ اس موقع پر اِمام ڈنو مہرانی، محمد علی اجن، لعل بخش ڈہر اور شعیب چنہ نے بھی خطاب کیا اور اور محمد سومر چنہ کے ادبی کام پر روشنی ڈالی۔