ملک کا ٹریڈ مارک 20 ملین ڈالر پرگیا ہے،اسحاق ڈار

کوشش کررہے ہیں تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں سے پیداوار 8ہزارمیگاواٹ ہے،اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ملکی معیشت کا حجم بڑھ رہا ہے ، حکومت کی ٹیکس ریفارمز سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 6 اپریل 2017 23:47

ملک کا ٹریڈ مارک 20 ملین ڈالر پرگیا ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کا ٹریڈ مارک 20 ملین ڈالر پرگیا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک لے آئیں، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں سے پیداوار 8ہزارمیگاواٹ ہے،اگلے سال لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی ، ملکی معیشت کا حجم بڑھ رہا ہے ، حکومت کی ٹیکس ریفارمز سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے ۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے سر جوڑ کربیٹھے ہیں، اگلے سال تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی اور برآمدات بڑھیں گی، 25 میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام ہورہاہے، ، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں سے پیداوار 8ہزارمیگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویلیوایڈیشن کی کمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ویلیو ایڈیشن پر وزارت تجارت کام کررہی ہے، حکومت نے پچھلے تین سال میں 60 فیصد گروتھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہی ہے ، ہمیں سب چیزوں کو متوازن رکھناچاہیے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تھری جی ، فور جی نیلام کی جس سے ریونیو میں اضافہ ہوا ، ہم نے ٹیکس ریفارمز لائی ہیں ، ٹیکس نظام میں بہتری کے باعث ریونیومیں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں معیشت کا حجم بڑھ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :