ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی جمیما سم گونگ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

جمعہ 7 اپریل 2017 15:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) کینیا کے لیے اولمپکس میراتھون میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جمیما سم گونگ نے ممنوعہ دوا استعمال کی تھیں۔کینیا کی جمیما سم گونگ نے ریو اولمپکس 2016 میں میراتھون میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔وہ اپنے ملک کے لیے اولمپکس میراتھون میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بنیں۔

متعلقہ عنوان :