طوفانی بارشیں گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ہیں،ماہرین

جمعہ 7 اپریل 2017 15:47

طوفانی بارشیں گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ہیں،ماہرین
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ حالیہ طوفانی بارشیں گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ہیں اور اگر بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہاکہ بارشیں شروع ہونے سے قبل راولپنڈی سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کا سٹہ پک کر تیار ہونے کے آخری مراحل میں اور مزید چند دن کے بعد گندم کی فصل کٹائی کے لیے مکمل تیار ہو چکی ہوتی تاھم اچانک بارشوں کے باعث سٹہ پکنے کا عمل رک گیا ہے اور پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔

دوسری جانب محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران گندم کی کٹائی کا عمل روک دیاجائے اور اس وقت تک دوبارہ شروع نہ کریں جب تک موسم بہتر نہ ہو جائے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ گندم کی فصل آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس لیے فصل کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی مزدوروں، تھریشر، ٹریکٹر، ترپال یا پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔

متعلقہ عنوان :