کپاس کو گلابی سنڈی سے محفوظ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ،صوبائی وزیر زراعت پنجاب

جمعہ 7 اپریل 2017 16:03

کپاس کو گلابی سنڈی سے محفوظ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ کپاس کو گلابی سنڈی سے محفوظ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے، محکمہ زراعت نے کپاس کو دشمن کیڑوں سے بچانے کیلئے پی روپس مفت فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کپاس کوصرف سنڈی کی حالت میں نقصان پہنچاتی ہے۔

سب سے پہلے سنڈی ڈوڈیوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سنڈی پھول میں داخل ہو کر اس کی پتیوں کے سروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب سے خوبصورتی سے بند کر لیتی ہے جس سے وہ مدھانی نما شکل اختیار کرلیتے ہیں لیکن جب فصل پر ٹینڈے بنتے ہیں تو یہ چھوٹے نرم ٹینڈوں میں سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر ہی اندربیجوں کو کھاتی رہتی ہے۔ٹینڈے میں سوراخ بند ہوجاتا ہے۔

متاثرہ ٹینڈا نرم ہو جاتا ہے جو کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بنتا ہے۔پی بی روپس مہیا کرنے سے گلابی سنڈی کے حملے میں خاطرخواہ کمی ہواقع ہوگی اور کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آئندہ بھی ایسے کسان دوست اقدامات جاری رکھے گی جس سے کاشتکار کی آمدن اورفصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :