کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے 96.232ملین روپے کی رقم مختص

جمعہ 7 اپریل 2017 16:10

کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے 96.232ملین روپے کی رقم ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی اور کیڑوں سے بچانے کیلئے 96.232ملین روپے کی رقم مختص کر دی گئی ہے جبکہ کپاس کو کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے نیز موسم میں تبدیلی کے ساتھ سفید مکھی کے نمودار ہونے کے امکانات کے پیش نظر ابھی سے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے جو 23نکات مرتب کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنانے سے فصلوں کی پیداوار بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی پر بتدریج عمل کرنے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت کیڑوں کو ادویات سے ختم کرنے کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کی موجودگی کی صورت میں کھیتو ں میں کارڈ لگانے کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین سے مشاورت جا ری ہے۔