کراچی:پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخی کلامی کے بعد ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑ لی

جمعہ 7 اپریل 2017 18:35

کراچی:پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخی کلامی کے بعد ایس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخی کلامی کے بعد ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑ لی۔کراچی میں ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نے پانی کی بندش کے خلاف دوسرے روز بھی سی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں پی ٹی آِئی کے رہنما خرم شیر زمان،عارف علوی،ڈاکٹر سیما ضیاء اور ثمر علی بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے شرکاء نے سی بی سی کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جس کے بعد مظاہرین نے سی بی سی کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی،اس دوران رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور ایس ایچ او درخشاںکے درمیان تلخی کلامی ہوئی اور پی ٹی آئی رہنما نے ایس ایچ او کی گردن پکڑلی۔عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کو دھکے بھی دئیے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔مظاہرین کے احتجاج پر ایڈیشنل سی ای او سی بی سی عارفین نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے کامیاب مذاکرات کیے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا گیا۔سی بی سی حکام کے مطابق بورڈ کی اگلی میٹنگ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔