جامعہ سندھ جامشورو،13 اپریل کو ’’علامہ آئی آئی قاضی کا دن‘‘ منایا جائے گا

جمعہ 7 اپریل 2017 20:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے جامعہ کے بانی وائس چانسلر، نامور محقق و فلاسفر علامہ آئی آئی قاضی کی 49 ویںبرسی کی مناسبت سے جمعرات 13 اپریل کو ’’علامہ آئی آئی قاضی کا دن‘‘ منایا جائے گا،برسی کی ابتداء ان کے روح کو ایصال پہنچانے کے لیے ان کی آخری آرام گاہ پر صبح ساڑھے آٹھ بجے قرآن خوانی سے کی جائے گی اس موقع پر علامہ صاحب کی مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھاکر اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے علامہ صاحب کی شخصیت اور ان کی علمی، ادبی و تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :