پاکستانیوں کی طرح تمام افغانی شہری بھی عزیز ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افغان شہریوں کا بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا پاکستانیوں کا دہشت گردی نے دونوں ملکوں متاثر کیا ، الزام تراشی کے بجائے دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہیے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان دفاعی اتاشی سے ملاقات میں گفتگو،افغانستان کے 13 رکنی صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ ، پاک افغان سرحد پر تفصیلی بریفنگ

افغان وفد کا وزارت خارجہ ، ایچ ای سی تجارت ، سرحدی امور کی وزارت اور ایف سی ہیڈ کوارٹر زکا بھی دورہ

جمعہ 7 اپریل 2017 23:24

پاکستانیوں کی طرح تمام افغانی شہری بھی عزیز ہیں، دہشت گردی کا نشانہ ..
راولپنڈی/لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانیوں کی طرح تمام افغانی شہری بھی عزیز ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افغان شہریوں کا بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا پاکستانیوں کا، دہشت گردی نے دونوں ملکوں متاثر کیا ، الزام تراشی کے بجائے دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وہ لندن میں افغان دفاعی اتاشی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ دریں ثناء افغانستان کے 13 رکنی صحافیوں کے وفد نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ، پاک فوج کے ترجمان نے افغان وفد کو پاک افغان سرحد پر تفصیلی بریفنگ دی ، دورے کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے 13 رکنی صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ۔

پاک فوج کے ترجمان نے افغان وفد کو پاک افغان سرحد پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفد کو آرمی چیف کی برطانیہ میں افغان دفاعی اتاشی سے ملاقات کی تفصیل بھی بتائی گئی۔ آرمی چیف نے افغان دفاعی اتاشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی طرح تمام افغانی شہری بھی عزیز ہیں ۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افغان شہریوں کا بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا پاکستانیوں کا ، دہشت گردی نے دونوں ملکوں متاثر کیا ۔ الزام تراشی کے بجائے دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہیے ۔ افغان صحافیوں کے وفد نے وزارت خارجہ ، ایچ ای سی تجارت ، سرحدی امور کی وزارت اور ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔(م د)