پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:35

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ملزمان مختلف جرائم مین ملوث رہے ہیں جن میں ٹارگٹ کلنگ، گرینیڈ حملے، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، منشیات فروشی اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں عزیر بلوچ گروپ سے وابستہ ایک ملزم عدیل احمد اشرف زئی عرف ملا پٹھان کو گرفتار کیا۔ کورنگی کے علاقے میں چار ڈکیتوں کے گروہ کو گرفتار کیا ملزمان مین مسعود عرف رانا، محمد زاہد عرف چمنڈہ، مجاہد اور سکندر عرف سیکھو شامل ہیں۔ پاکستان بازار کے علاقے منشیات فروش محمد سبحان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے چار کو پولیس جبکہ ایک کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :