مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے

واقعے کے بعد آپریشن کرکے 2 فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ3فوجیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں، ترجمان بھارتی فوج

جمعہ 7 اپریل 2017 23:37

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی فوج کی چوکی پر برفانی تودا گرنے سے 3 فوجی دب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر واقع بٹالک چیک پوسٹ پر برفانی طوفان کے بعد برف کے بڑے ٹکڑے گر گئے جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 3 بھارتی اہلکار دب کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کے مطابق واقعے کے بعد آپریشن کرکے دو فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 3 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس خطے میں موسمِ سرما بہت شدید ہوتا ہے اور اسی سال جنوری میں بھارتی ہمالیائی علاقے میں درجنوں فوجی اور شہری ہلاک ہوئے تھے۔