بند گوبھی کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں ، ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 8 اپریل 2017 16:31

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء)محکمہ زراعت نے صوبہ بھر کے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15 دن کر دیا جائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگائو متاثر نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت ، پانی ، کھادوں ، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔