جپسم کے استعمال سے فصل کی پیداوار کو 10تا 50فیصد بڑ ھا یا جا سکتا ہے، ما ہر ین زراعت

ہفتہ 8 اپریل 2017 16:39

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء)زرعی ما ہر ین کے مطا بق جپسم کے استعمال سے فصل کی پیداوار کو 10تا 50فیصد بڑ ھا یا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ جپسم ایک عا لمگیر ز مینی اصلا ح کا ر ہے، جسپم کا کیمیا ئی نا م کیلشیم سلفیٹ ہے ا س کی سب سے عام اور با آسا نی ملنے وا لی و ہ قسم ہے جس میں کیلشیم سلفیٹ کے ہر مالیکیو ل کے ساتھ پا نی کے دو ما لیکیو ل جڑ ے ہوتے ہیں جس کا کیمیا ئی فا رمو لا 2H2O CASO4ہو تا ہے، آبپاش ز رعی ز مینوں کی ا گر مناسب طور پر د یکھ بھا ل نہ کی جا ئے تو ا ن میں سفید یا کا لا کلر پیدا ہو نے کے ا مکانات بہر حا ل مو جو د رہتے ہیں، ا ن ز مینوں میں جسپم کا مستقل بنیا دو ں پر استعمال ا ن کو شادا ب ر کھنے کیلئے بہت ضرور ی ہے ،جپسم ایک ا یسا بنیا د ی جزو ہے جس کے استعمال سے کسی بھی فصل کی پیداوار کو 10تا 50فیصد بڑ ھا یا جا سکتا ہے۔