وزیراعظم آزادکشمیر کے جوانسال بھتیجے راجہ حمزہ آفتاب انتقال کر گئے

ہفتہ 8 اپریل 2017 19:12

وزیراعظم آزادکشمیر کے جوانسال بھتیجے راجہ حمزہ آفتاب انتقال کر گئے
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے جواں سال بھتیجے راجہ حمزہ آفتاب انتقال کر گئے۔ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے ۔

(جاری ہے)

وہ سلمیاچکار کے رہائشی اور راجہ آفتاب خان کے بیٹے تھے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گائوں سلمیا چکار میں ادا کی گئی۔ جس میںوزیراعظم آزادکشمیر ، وزراء کرام ، اراکین اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات ،مسلم لیگی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :