گجرات:دکاندارنےموبائل لوڈکروانےوالی لڑکی کوزیادتی کانشانہ بناڈالا

ملزم گرفتار،مقدمہ درج،مزید3ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،گرفتارملزم نےتاوان نہ دینےپرزیادتی کی ویڈیوانٹرنیٹ پرڈالنےکی دھمکی دی تھی،ملزم سے117ویڈیوزاور700 تصاویربھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اپریل 2017 19:14

گجرات:دکاندارنےموبائل لوڈکروانےوالی لڑکی کوزیادتی کانشانہ بناڈالا
گجرات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اپریل2017ء) : لنگے کھوجے میں دکاندارنے موبائل لوڈ کروانے والی لڑکی کومبینہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم دکاندارکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،مزید3ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،گرفتارملزم نےتاوان نہ دینے پرزیادتی کی ویڈیوانٹرنیٹ پرڈالنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے لنگے کھوجے میں ملزم نے لڑکی سے زیادتی کے بعد اہلخانہ سے1لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

اہلخانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔ ملزمان سے117ویڈیوزاور700 تصاویربھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان پہلے بھی کئی لڑکیوں سے زیادتی کرکے تاوان وصول کرچکے ہیں۔ ملزمان نے اہلخانہ سے1لاکھ روپے تاوان مانگاتھا۔ ملزماں نے تاوان نہ دینے پرزیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پرڈالنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی موبائل کا لوڈ کروانے دکان پرگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :