ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے

ہفتہ 8 اپریل 2017 19:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017ء ہزارہ بھر میں 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبر ان کے متعلقہ پتہ پر بھیج دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی وجہ سے کسی امیدوار کو رول نمبر نہ ملا ہو تو وہ 13 اپریل تک بورڈ آفس سے ڈپلی کیٹ رول نمبر حاصل کر سکتا ہے۔

ڈپلی کیٹ رول نمبر کے حصول کیلئے اپنی سابق ڈی ایم سی کی کاپی ساتھ لانا ہو گی، ریگولر طلباء و طالبات کے رول نمبر 7 اپریل سے جاری کئے جائیں گے۔ ریگولر رول نمبرز کے حصول کیلئے متعلقہ ادارے کے پرنسپل سے اتھارٹی لیبر لانا ہو گا، کسی بھی قسم کی مزید معلومات کیلئے بورڈ کے ان فون نمبروں 0992-392799 اور 0992-92013 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :