آبپاشی کی جاری ترقیاتی سکیموں کو کوالٹی سٹینڈرڈز کے مطابق مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے ‘وزیر آبپاشی

پیڈا کے عوامی شراکتی ماڈل میں عملی شمولیت سے کسان برادری کو نیا اعتماد اور حوصلہ ملا ہے‘امانت اللہ شادی خیل

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:36

آبپاشی کی جاری ترقیاتی سکیموں کو کوالٹی سٹینڈرڈز کے مطابق مقررہ ٹائم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ آبپاشی کی ترقیاتی سکیمیں مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کی جائیںاوراس کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبہ جات کے کوالٹی سٹینڈرڈز کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں سے کسان برادری کو بھرپور فائدہ پہنچے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شاہد سلیم ، چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ ریویو) کیپٹن(ر) عبدالقدیر خان ، جنرل منیجر پیڈا محمد اجمل میاں ، ڈپٹی جنرل مینجر ناصر اقبال ، ڈائریکٹر گراونڈ واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر محمد جاوید کے علاوہ دیگرحکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات برائے مالی سال 2016-17 پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر امانت اللہ شادی خیل نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی ٹائم فریم کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملتی ہے جس کے دیہی معاشرت پر خوشگوار معاشی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ زرعی انتظام و انصرام میں بہتری لانے کی غرض سے کی جانے والی اصلاحات اپنی نوعیت کے اعتبار سے ہمہ گیر ہیں ،ان اصلاحات کی کامیابی میں افسران و فیلڈ سٹاف اپنا کردار ادا کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیڈا کے عوامی شراکتی ماڈل سے کسان برادری کی فیصلہ سازی میں عملی شمولیت ممکن ہوئی ہے جس سے پنجاب کے کسان کو نیا اعتماد اور حوصلہ ملا ہے اور وہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔صوبائی وزیر امانت اللہ شادی خیل نے اجلاس پر زور دیا کہ پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب میں آبپاشی اصلاحات ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔صوبہ پنجاب میں نہری نظام کی متوازن ترقی سے کسان برادری کو بلاامتیاز فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار میں چھوٹے ڈیموںکے باعث زرعی پیداوار میں اضافہ سے خوشحالی کاایک نیا باب کھل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :