برطانیہ میں پانامہ کیس پرسوال کا جواب نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ،فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا ٹویٹ

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:03

برطانیہ میں پانامہ کیس پرسوال کا جواب نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ برطانیہ میں پانامہ کیس پرسوال کا جواب نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ،فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی آصف غفورنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان کے ذریعے برطانیہ میں پانامہ کیس کے متعلق سوال کے جواب پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا جواب نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا تھا ،پاک فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح انصاف اور میرٹ پرمبنی فیصلے کی منتظر ہے ۔