صوبہ بھر بلخصوص بلوچستان یونیورسٹی اور خضدار انجینئریونیورسٹی تمام تر سہولیات سے محروم اور طلباء اور طالبات گوناگوں مسائل کا شکار ہیں،پشتون ایس ایف

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین انجینئرشہباز ایسوٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر بلخصوص بلوچستان یونیورسٹی اور خضدار انجینئریونیورسٹی تمام تر سہولیات سے محروم اور طلباء اور طالبات گوناگوں مسائل کا شکار ہیں یونیورسٹی ماحول تعلیمی لحاظ سے کسی صورت طلباء اور طالبات کیلئے موزوں نہیں یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی طلباء کیساتھ توہین آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں فیسوں میں 110 فیصد اضافہ ہاسٹل میں ناکافی سہولیات سپورٹس کے مواقعے ناپید کرکے طلباء ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں صوبہ کے نمائندے حقیقی طلباء تنظیموں نے بار بار اس کی نشاندہی کی مگر حکام اسکا نوٹس نہیں لیتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کی حالت زار کا نوٹس لیکر مذکورہ بالا دونوں علمی درسگاہوں کو تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر دوست طلباء تنظیموں کیساتھ ملکر احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :