پاکستان ہی حرمین شریفین کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،امام کعبہ

اسلام کاتعلق کسی دہشتگردی یافرقہ واریت سے نہیں،دہشتگردی معاشرےکواقتصادی طورپرمفلوج کرتی ہے،مسلم ممالک دہشتگردی کیخلاف ایک صف میں کھڑے ہیں،مسلمانوں ہوشیاررہو!آپ کےاورنبی کےدرمیان راستےکوکاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔امام کعبہ شیخ صالح بن محمدابراہیم طالب کاجے یوآئی (ف)کے صدسالہ اجتماع سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اپریل 2017 14:21

پاکستان ہی حرمین شریفین کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،امام کعبہ
نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اپریل2017ء) : امام کعبہ شیخ صالح بن محمدابراہیم طالب نے کہاہے کہ پاکستان ہی حرمین شریفین کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،اسلام کاتعلق کسی دہشتگردی یافرقہ واریت سے نہیں ہے،دہشتگردی معاشرے کواقتصادی طورپرمفلوج کرتی ہے،تمام مسلم ممالک دہشتگردی کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں،مسلمانوں ہوشیاررہو!آپ کےاور نبی کےدرمیان راستےکوکاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امام کعبہ نے جے یوآئی (ف)کے صدسالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع نے انسانیت کو اتحاد، سلامتی اور امن کا پیغام دیاہے۔اجتماع سے قرآن پاک کی آیت کا یہ پیغام ہے کہ آپس میں مت الجھو۔جے یوآئی کی اسلام اور قرآن کاپیغام بلندکرنے پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔ امام کعبہ نے کہا کہ مدارس لوگوں کو دہشتگردی سے دور رکھنے کا درس دے رہےہیں۔

(جاری ہے)

اسلام سلامتی کادین ہے۔مدارس حق کی تعلیم دنیاتک پہنچارہے ہیں۔میری دعا ہے کہ آپ اسی طرح ترقی کریں اور آگے بڑھتے جائیں۔یہی ترقی امت کیلئے خیرکاذریعہ بنے گی۔ہم جے یوآئی کی دینی خدمات کاشکریہ اداکرتے ہیں۔اسلام کاتعلق کسی دہشتگردی یافرقہ واریت سے نہیں ہے۔ آج بہت سے لوگ اپنی تشریحات سے دہشتگردی پھیلاناچاہتے ہیں۔ دہشتگردی معاشرے کواقتصادی طورپراور پیداوارکومفلوج کرتی ہے۔

اس لیے آج تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں۔مسلمان دہشتگردی کیخلاف متحدہیں۔جبکہ دہشتگردی کوردکررہے ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ جولوگ صحابہ پرتبرہ کرتے ہیں۔توسمجھ لوکہ جب صحابہ کی تکریم ختم ہوگئی توسارادین متاثرہوتاہے۔لہذاہوشیاررہو!آپ کے اور نبی کے درمیان راستے کوکاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ امت امت رحمت ہے۔اس لیے امت کیلئے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنااولین فریضہ ہوناچاہیے۔

امام کعبہ نے کہا کہ پوری مسلم امہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان ہی ہے جو حرمین شریفین کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے پاکستان کے مئوقف کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دفاع حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مئوقف پرپاکستانی قوم ،عوام کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :